weekly forex trading analysis from 22 Oct to 26 Oct 73

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔
ہمارے اینالائسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

USDCHFفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

USDCHF - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018
Learn Forex Trading in Hindi Urdu

یہ کرنسی پئیر اپنی بہت ہی اہم رزسٹنس 0.9976پرپہنچ گیا ہےاور مزید یہ 1.0055کے لیول تک جا سکتا ہے۔یہ بہت ہی اہم رزسٹنس ہےیہاں سے مارکیٹ پہلے ہی بہت بری طرح سے گری ہے اس لئے اس پیئر میں Buyersکی طاقت ختم ہورہی ہے ۔ اس لئے اس پیئر میں ہم اب اس مقام پر صرف Sellکی انٹر یز ہی ڈھونڈیں گے ۔ جب تک Sellکا سگنل نہ ملے تب تک انٹری نہیں لینی۔

AUDNZDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

audnzd - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018
Learn Forex Trading in Hindi Urdu

یہ کرنسی پیئر اپنی بہترین سپورٹ 1.0826کو بھی کراس کر گیا اور اپنی سابقہ ٹرینڈ لائن کو تو توڑنے کے بعد یہ کرنسی پیئر پہلے اپنا ٹرینڈ تبدیل کر چکا ہے۔ مزید یہ کے آخری جمعہ کی کینڈل بہت ہی زبردست قسم کی ماروبوزو کینڈل بنی جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ اپنا ٹرینڈ جاری رکھے گی۔ اس لئے اس پیئر میں مزید Sellکی انٹریز ہی تلاش کریں۔ اسکے علاوہ انٹریز سے گریز کریں۔

EURNZDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

EURNZD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018
Learn Forex Trading in Hindi Urdu

اس کرنسی پیئر نے بھی کافی عرصہ سے چلی آنے والے ٹرینڈ کو ٹرینڈ لائن توڑ کے تبدیل کر دیا ہے ۔مارکیٹ اس 1.7465کے مقام پر ہے یہاں سے ٹرینڈ لائن تک تھوڑا بہت اوپر جاسکتی ہے اور ٹرینڈ لائن کو چھونے کے بعد واپس Sellکا سگنل بنائے گی اور ہم نے اس میں Sellکی انٹریز ہی 1.7018تک لینی ہیں۔

GBPJPYفاریکس کموڈٹی پیئر

GBPJPY - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018
Learn Forex Trading in Hindi Urdu

یہ کرنسی پیئر اپنی بہت ہی اہم سپورٹ اور ساتھ ہی رزسٹنس مقام کے اوپر بنا ہوا ہے ۔ آخری جمعہ کی کینڈلز اس نے ان سائیڈ بار بنائی ہوئی ہیں۔ جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ پیئر اپنی پیچھے جاری رہنے والی ڈائریکشن میں ہی موومنٹ کر ے گا ۔ اس بات کا تھوڑا انتظار کرلیں کے یہ کرنسی پیئر ان سائیڈ بار کو کسی ایک جانب بریک کرے تو اسی جانب ہی ہم اس پیئر پر ٹریڈ ز کریں گے۔

GBPUSDفاریکس کموڈٹی پیئر

GBPUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 22اکتوبر تا 26اکتوبر 2018
Learn Forex Trading in Hindi Urdu

اس کرنسی پیئر پر بہترین قسم کا ہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن بنا ہو ا ہے ۔ اس پیئر پر ہم نے ابھی صرف اس پیٹرن کے نیچے والی ٹرینڈ لائن کے بریک ہونے کا انتظار کر نا ہے جو کہ اس ہفتے امید ہے بریک ہو جائیگی تو اس پیئر پر بھی ہم Sellکی انٹریز ڈھونڈیں گے اور یہ پیئر ہمیں اچھا پرافٹ دے سکتا ہے ۔

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ ایک رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ اس بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔
اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ
learntotradeinrudu.com

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں