weekly forex trading analysis from 21 may 2018 to 25 may 2018 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018 239

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018

weekly forex trading analysis from 21 may 2018 to 25 may 2018 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018
weekly forex trading analysis from 21 may 2018 to 25 may 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔
ہمارے اینالائسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

USDCHFفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پئیر اپنی بہت ہی اہم رزسٹنس 1.0037پر پہنچ کر Sellکا سگنل بنایا ہے ۔ اس لئے اس پیئر میں Buyersکی طاقت ختم ہو گئی ہے ۔ اس لئے اس پیئر میں ہم اب Sellکی انٹر یز ہی ڈھونڈیں گے ۔ اس رزسٹنس پر اس پیئر نے تھری ان سائیڈ ڈاؤن کا کینڈلز پیٹرن بنایا ہے ۔

USDCHF - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018
USDCHF

USDJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر اپنی بہت ہی اہم ٹرینڈ لائن کو بریک کرنے کے بعد اپنی افقی رزسٹنس 111.04کو کراس کرنے کے بعد واپس نیچے آ گیا ہے اور تھری ان سائیڈ ڈاؤن کا کینڈلز پیٹرن بنایا ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ کم از کم اپنی ٹرینڈ لائن جس کو وہ بریک کر چکا ہے اس کو دوبارہ ری ٹیسٹ ضرور کرے گا ۔

USDJPY - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018
USDJPY

AUDUSDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر کافی عرصہ سے ڈاؤن آرہاہے ۔ لیکن آخر کار یہ اپنی ڈاؤن ٹرینڈ لائن کو بریک کر کے نیچے آگیا لیکن یہ ڈائریکٹ ہی نیچے کی جانب بڑھ رہا تھا بغیر ٹرینڈ لائن کو ری ٹریس کئے اس لئے یہ پیئر تھوڑا نیچے آنے کے بعد اب H4ٹائم فریم پر اس پیئر نے الٹا ہیڈ ایند شولڈر چارٹ پیٹرن بنایا ہے اور اس کی نیک لائن کو بھی بریک کر گیا ہے ۔ اس لئے اس پیئر میں ہم کم از کم ٹرینڈ لائن تک Buyکی انٹری لے سکتے ہیں ۔

AUDUSD Buy - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018
AUDUSD Buy

XAUUSDفاریکس کموڈٹی پیئر

سونا بہت ہی اہم کموڈتی پیئر ہے ۔ اس پیئر نے اپنی بہت ہی اہم سپورٹ ٹرینڈ لائن جو کہ 1278کے قریب اس پیئر کو ملی ہے ۔ وہاں پر H4ٹایم فریم پر اس پیئر نے تھری ان سائیڈ اپ کینڈلز کا پیٹرن بنایا ہے جو کہ انتہائی پاور فل پیٹرن ہے ۔ اس لحاظ سے یہ پیئر اب اوپر کی جانب موو کرے گا۔ ممکن ہے آج کی کینڈل اس پیئر میں پن بار کی شکل بھی اختیار کرلے تو یہ ہمارے لئے مزید Buyکی کنفرمیشن ہوگی ۔ اس پیئر پر فی الحال Sellکی انٹری لینا رسکی ہے ۔ Buyکی انٹریز ہی ڈھونڈیں وہ بھی1296رزسٹنس تک۔

GOLD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز 21مئی تا 25 مئی 2018
GOLD

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ اس رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے سپنے دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ سے بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔
اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ
learntotradeinrudu.com

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں