weekly forex trading analysis from 30 april to 04 May 186

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔
ہمارے اینالائسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

EURUSDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر بہت عرصہ اوپر یا نیچے موومنٹ کر نے کی بجائے سائیڈ میں موومنٹ کرتا رہا ہے ۔ جسکی وجہ سے اس پیئر پر ٹریڈ نگ بہت مشکل ہو رہی تھی لیکن پچھلے ہفتے اس پیئر نے اپنی Consolidation Rangeکو 2300۔1 کے مقام پر ٹرینڈ لائن کو بریک کیا اور نیچے کی جانب موومنٹ شروع کردی اور اپنی ایک اور اہم سپورٹ 1.2086پر پن بار بنائی جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ یہ تھوڑا بہت اوپر کی جانب ری ٹریس کرے گی ۔ اس لئے اس پیئر پر 1.2240تک Buyکی ٹریڈ لے سکتے ہیں ۔اور پھر وہاں سے سگنل ملنے پر Sellکی ٹریڈ ۔ کوشش کریں کہ بائی کی ٹریڈ سے اجتناب کریں اور سیل کے سگنل ڈھونڈیں۔

EURUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018
EURUSD

USDCHFفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر حال ہی میں اپنی بہت ہی اہم ریز سٹنس زون0.9733تا 0.9772اور یہی پوائنٹ ٹرینڈ لائن کا میٹنگ پوائنٹ بھی تھا کو اوپر کی جانب بریک کر کے اپنی بائی کی طاقت ظاہر کراچکی ہے ۔ ہماری موونگ ایورج اور ٹرینڈ لائن اور ریز سٹنس کا بریک آؤ ٹ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ Sellerکی اہمیت ختم ہو چکی ہے مارکیٹ بائی کے ٹرینڈ میں ہے اس لئے اس پیئر میں ہم Buyکی انٹریز ہی ڈھونڈیں گے ۔ خیال رہے کہ Sellصرف ری ٹریسمنٹ کے لئے جا سکتی ہے وہ بھی اپنے اسی زون کی جانب جسکو اس پیئر نے پچھلے ہفتے بریک کیا ہے ۔

USDCHF - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018
USDCHF

GBPJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کراس کرنسی پیئر اپنی ٹرینڈ لائن کو بریک کرنے کے بعد اپنی افقی لائن 144.85پر سپورٹ لی اور وہاں سے دوبارہ اوپر کی جانب چلی گئی اور نیچے آنے کی بجائے اوپر کی جانب جاتی رہی153.35ریزسٹنس کو نہ کراس کر سکی اور وہاں سے دوبارہ ری جیکٹ ہو گئی ۔ اب اس پیئر نے میں ٹرینڈ لائن کو بھی بریک کر لیا ہے نیچے کی جانب سے اور شارٹ ٹرم ٹرینڈ لائن کو بھی جو کہ 144.85کے مقام سے مارکیٹ کے اوپر جانے کی وجہ سے بنی تھی۔ اس لئے اس پیئر پر ہم Sellکی انٹریز ڈھونڈیں گے۔ بائی کی انٹریز لینے سے گریزکریں ۔ اور منی منیجمنٹ کا بہت ہی خاص خیال رکھیں۔

GBPJPY - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018
GBPJPY

GBPUSDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

اس کرنسی پیئر نے حال ہی میں کافی عرصہ لگانے کے بعد کپ اور ہینڈل کا پیٹرن بنایا تھا جو کہ لانگ ٹرم ہوتا ہے ۔ لیکن میں نے اپنے پچھلے ہفتے کے اینا لائسزمیں بتایا تھا کہ اگر مارکیٹ کپ کے ہینڈ ل کو نیچے کے جانب سے کراس کر جاتی ہے تو یہ پیٹرن ناکام تصور ہو گا اور آپ نے دیکھا کہ پچھلے ہفتے مارکیٹ کس زور سے نیچے کی جانب گری ۔ اب مارکیٹ اپنی سپورٹ زون اور ایک پرانی ٹرینڈ لائن کی سپورٹ کے قریب جمعتہ المبارک کو کلوز ہوئی جو کہ Confluenceپوائنٹ ہے یعنی ٹرینڈ لائن اور افقی لائن کا میٹنگ پوائنٹ ہے اس لئے اس پوائنٹ پر Sellکی انٹری لینا خطرناک ہے اس لئے اس پیئر کو تھوڑا ری ٹریس کرنے دیں یا ٹرینڈ لائن اور سپورٹ کو بریک کر کے نیچے کلوز ہونے دیں پھر صورتحال واضح ہو جائیگی ۔

GBPUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018
GBPUSD

ہمارے پسندیدہ بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لئے نیچے دئیے گئے بینر پر کلک کریں

exness logo - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 30اپریل تا 04 مئی 2018

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ اس رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے سپنے دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ سے بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔
اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ
learntotradeinrudu.com

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں