GBPUSD Cup Pattern 205

GBPUSDاور کپ پیٹرن ۔ کپ پیٹرن (Cup Pattern)کیا ہے اور اس پیٹرن کو کیسے ٹریڈ کیا جاتا ہے؟

آج ہم GBPUSDکے پیئر پر تجزیہ کریں گے اور دیکھیں گے کہ آنے والے دنوں میں اس پیئر کی موومنٹ کس جانب رہے گی ۔Buyersاپنا زیادہ اثر رکھتے ہیں اس میں کہ Sellersاپنا کنٹرول رکھتے ہیں ۔ میرا اس پیئر کے متعلق تجزیہ یہ ہے کہ یہ پئیر آئندہ چند مہینوں کے لئے Buyersکے کنٹرول میں رہے گا اس کی سب سے بڑی وجہ کپ پیٹرن(Cup Pattern) ہے۔ تو تھوڑا سا ہم دیکھتے ہیں کہ کپ پیٹرن کیا ہے اور GBPUSDپیئر کیوں کپ پیٹرن کی وجہ سے Bullishرہے گا۔
GBPUSD Cup Pattern - GBPUSDاور کپ پیٹرن ۔ کپ پیٹرن (Cup Pattern)کیا ہے اور اس پیٹرن کو کیسے ٹریڈ کیا جاتا ہے؟
کپ پیٹرن انتہائی مفید اور پاورفل پیٹرن ہے اور یہ پیٹرن زیادہ تر D1اور W1کے چارٹس پر بنتا ہے ۔ اور یہ ایسا پیٹرن ہے جس کو بننے میں مہینوں لگتے ہیں۔ جیسا کے اوپر والے چارٹ میں دیکھایا گیا ہے کہ پہلا کپ پیٹرن 30ستمبر 2017سے شروع ہو 03جنوری2018کو جا کر مکمل ہو ا ۔اور کپ کے ایک کونے سے دوسرے کو نے کے درمیان 600پپس کی موومنٹ ہے۔اور اس کے بریک آؤٹ کے بعد مارکیٹ نے تقریباً600+پپس موومنٹ کی ہے ۔کپ پیٹرن کی مزید تفصیل ہم پڑھتے ہیں ۔
1۔ یہ پیٹرن بالکل ایک کپ جیسی شکل رکھتا ہے ۔جسکی بالکل ایک ہینڈل بھی ہوتا ہے جیسا کہ عموماً کپ کا ہینڈ ل ہو تا ہے ۔
2۔مارکیٹ ہمیشہ پہلے ایک ہائی بناتی ہے اور پھر نیچے اس طرز سے آتی ہے کہ یہ کپ کے پیندے کی طرح گولائی شکل بناتی ہے ۔
3۔نیچے سے اوپر اپنے پہلے والے ہائی کے پاس جانے کےبعد مارکیٹ اس طرز سے گرتی ہے کہ یہ ہینڈل کی شکل بناتی ہے ۔

ہمارے پسندیدہ بروکر کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ اوپن کرنے کے لئے درج ذیل بینر پر کلک کریں

exness logo - GBPUSDاور کپ پیٹرن ۔ کپ پیٹرن (Cup Pattern)کیا ہے اور اس پیٹرن کو کیسے ٹریڈ کیا جاتا ہے؟

Cup Pattern - GBPUSDاور کپ پیٹرن ۔ کپ پیٹرن (Cup Pattern)کیا ہے اور اس پیٹرن کو کیسے ٹریڈ کیا جاتا ہے؟

کپ پیٹرن کو ٹریڈ کیسے کیا جائے ؟

1۔کپ پیٹرن کو پہلے اچھی طر ح اوپر دی گئی شکل کے مطابق ڈھونڈ لیں ۔
2۔کپ پیٹرن کے بریک آؤٹ جو پہلے جہاں سے شروع ہوا تھا اس پوائنٹ کو بریک ہونے دیں ۔
3۔ جیسا کے اوپر دی گئی تصویر میں مارکیٹ 30ستمبر 2017کے ہائی کو بریک کرنے کے بعد کراس کر چکی ہے ۔
4۔بریک ہونے پر جب مارکیٹ دوبارہ اسی پوائنٹ پر ری ٹیسٹ کر ے تو آپ نے Buyکی انٹری لینی ہے ۔
5۔سٹاپ لاس آپ نے کپ کے ہینڈل کا جو لو ہو اس کے نیچے رکھنا ہے ۔
6۔ٹیک پرافٹ آپ نے کپ کا جتنا مارکیٹ رینج ہوتی ہے جیسا کہ اوپر دی گئی تصویر میں ہے تو اتنی ہی رینج کا پرافٹ ٹارگٹ رکھیں۔
7۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ یہ لانگ ٹرم انٹری ہے اور آپ ہر Swing Lowپر Buyکی انٹری لینی ہے اور Sellکی ٹریڈ سے گریز کرناہے۔
8۔اگر مارکیٹ ہینڈل کو واپس کراس کرنے کے بعد نیچے کلوز ہو جاتی ہے تو کپ پیٹرن Invalidتصور ہوگا۔
9۔ اس انٹری کو اس وقت تک چلنے دیں جب تک آپ کا مطلوبہ پرافٹ کا ہدف آپ کو نہیں مل جاتا ۔

CUP Handle Pattern - GBPUSDاور کپ پیٹرن ۔ کپ پیٹرن (Cup Pattern)کیا ہے اور اس پیٹرن کو کیسے ٹریڈ کیا جاتا ہے؟

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں