weekly forex trading analysis from 16 april to 20 april 168

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔ ہمارے اینالائسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

ہمارے پسندیدہ بروکر کے ساتھ اپنا اکاؤنٹ کھولنے کے لئے نیچے دئیے گئے بینر پر کلک کریں

exness logo - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

CADJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ پیئر رائزنگ ویج کو 87.92سے توڑنے کے بعد مسلسل ڈاؤن آرہا تھا ۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم بھی اسی پیئر پر مسلسل ڈاؤن کی ہی انٹریز لے رہے تھے۔ لیکن پچھلے ہفتے اس پیئر نے80.58کے مقام پر بہترین قسم کی سپورٹ حاصل کی اور ہاں سے دوبارہ باؤنس ہوا اور اپنی مضبوط رزسسٹنس اور ٹرینڈ لائن جو کہ کافی عرصہ سےڈاؤن آرہی تھی کو تو ڑ گیا۔ چونکہ یہ پیئر 83.80رزسسٹنس لائن اور ڈاؤن ٹرینڈ لائن دونوں کو کراس کر چکا ہے ۔اس لئے اب ہم اس پیئر پر صرف Buyکی انٹریز ہی ڈھونڈیں گے۔اور Sellکی انٹر یزسے گریز کریں گے۔

CADJPY D1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

EURJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر بھی اوپر والے پیئر کی طرح رائز نگ ویج کو بریک کرنے کے بعد کافی عرصہ سے ڈاؤن ہی آرہا تھا ۔ اس پیئر نے 133.88سے چینل کو بریک کیا تھا اور بہت زیادہ نیچے آنے کے بعد اپنی اہم سپورٹ 128.03کو ٹکرانے کی بجائے 128.91سے واپس اپنی ریزسسٹنس 131.63تک گیا اور وہاں سے اس کو بریک کر دیا ساتھ میں ڈاؤن ٹرینڈ لائن کو بھی بریک کر دیا۔131.63رزسسٹنس کو توڑنے کا مطلب مارکیٹ Sellersکے کنٹرول سے باہر چلی گئی ہے اس لئے اس پیئر پر بھی ہم اگلا پورا ہفتہ Buyکی انٹریز ہی ڈھونڈیں گے ۔ اگر مارکیٹ اس رزسٹنس کے نیچے دوبارہ کوئی ڈیلی کی کینڈل کلوز ہو جاتی ہے تو پھر Sellکی انٹری دیکھیں گے ۔

EURJPY D1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

AUDNZDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کراس کرنسی پیئر مورخہ 24.10.2018سے ڈاؤن آرہا ہے ۔ پچھلے ہفتے یہ پیئر اپنی بہت ہی اہم سپورٹ زون 1.0646-1.0607کو بھی بریک کر گیا جسکی وجہ سے ہم مزید اس پیئر پرڈاؤن کی انٹریز ڈھونڈیں گے وہ بھی 1.0379-1.0324سپورٹ زون تک ۔ مارکیٹ کا ٹرینڈ اور ساتھ میں موجود موونگ ایورجز بھی ڈاؤن ٹرینڈ بتارہی ہیں ۔ اس لئے اس پیئر پر ہم اگلا پورا ہفتہ Sellکی انٹریز ڈھونڈیں گے ۔اگر مارکیٹ رزسٹنس زون کو کراس کر کے اوپر کی جانب کلوز ہو جاتی ہے تو پھر Buyکی نہیں توSellکی انٹریز ڈھونڈیں گے ۔

AUDNZD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

USDCADفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر پچھلے ہفتے اپنی بہت ہی اہم سپورٹ 1.2663کو توڑ کر نیچے کلوز کر چکا ہے ۔ جسکی وجہ سے ہم اس بات پر متفق ہیں کے یہ کرنسی پیئر مزیداپنی ایک اور سپورٹ زون 1.2429-1.2359تک ڈاؤن جائیگا ۔ جمعتہ المبارک کو یہ پئیر 1.2610پر کلوز ہوا ہے ۔اس لئے یہ پیئر تھوڑی بہت رزسٹنس تک Retraceلے سکتاہے لیکن یہاں پر آپ نے Sellکی ہی ٹریڈ لینی ہے ۔ Buyکی ٹریڈ سے گریز کر نا ہے ۔

USDCAD D1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز مورخہ 16‌‌اپریل تا 20اپریل 2018

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ ایک رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے سپنے دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ اس بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔
اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ
learntotradeinrudu.com Team

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں