forex trading analysis from 26 march to 30 march 2018 472

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز 26مارچ تا 30 مارچ 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔
پچھلے ہفتے بہت اہم فنڈا منٹل نیوز تھیں جسکی وجہ سے مارکیٹ میں کافی زیادہ موومنٹ رہی ۔مجھے اُمید ہے سب دوستوں نے اچھا پرافٹ کمایا ہوگا۔
اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

CADJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ پیئر رائزنگ ویج کو 87.92سے توڑنے کے بعد مسلسل ڈاؤن جا رہا ہے ۔ پچھلے کچھ ہفتوں سے ہم بھی اسی پیئر پر مسلسل ڈاؤن کی ہی انٹریز لے رہے ہیں۔ اوراس ہفتے بھی ہمارا جو تجزیہ ہے کہ یہ پیئر ڈاؤن ہی جائے گاکیونکہ جس جگہ پر جمعہ کو مارکیٹ سٹاپ ہوئی ہے وہاں پر اس پیئر نے اِن سائیڈ بار وہ بھی کمبو سیٹ اپ بنایا ہے چونکہ ہم جانتے ہیں کہ اِ ن سائیڈ بار اسی ٹرینڈ کو جو کہ پیچھے سے چلا آرہاہے جاری رکھنے کا نام ہے ۔اس پیٹرن کو زوم کرکے بھی دکھایا گیا ہے۔نیچے تصویر ملاحظہ کریں۔ اس لئے ہم مزید اس بات پر مطمئن ہیں کہ یہ پیئر مزید نیچے جائے گا ۔اس لئے اس پیئر کو اپنی نگاہوں میں رکھیں اور Sellکی ہی انٹریز لیں اور Buyکی انٹریز سے گریز کریں۔

CADJPY - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز 26مارچ تا 30 مارچ 2018

EURJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر بھی اوپر والے پیئر کی طرح رائز نگ ویج کو بریک کرنے کے بعد کافی عرصہ سے ڈاؤن ہی آرہا ہے ۔ اس پیئر نے 134.85سے رائزنگ ویج کی ڈاؤن ٹرینڈ لائن کو بریک کیا تھا اور بہت زیادہ نیچے آنے کے بعد اپنی اہم سپورٹ 129.36کو ٹکرانے کے بعد اپنی شارٹ ٹرم ریزسسٹنس 131.25تک گیا اور وہاں سے ریجکٹ ہوکے واپس ڈاؤن آرہاہے۔ یہاں پر یہ بات نوٹ کرنے کی ضرورت ہے کہ اس پیئر نے بھی ان سائیڈ بار کمبو پیٹرن بنایا ہواہے جو کہ مزید اس بات کی کنفرمیشن ہے کہ ڈاؤن ٹرینڈ مزید جاری رہے گا۔ اس لئے اس پیئر پر بھی آپ اگلے پورا ہفتہ میں صرف Sellکی ہی ٹریڈ لیں گے۔

EURJPY - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز 26مارچ تا 30 مارچ 2018

GBPJPYفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کراس کرنسی پیئر بھی دوسرے اپنے ساتھی پیئرز کی طرح ڈاؤن آرہا ہے ۔ لیکن پچھلے ہفتے میں اس نے ڈاؤن آنے کی بجائے اوپر نیچے ہی مومنٹ کرتا رہا ہے ۔ہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ جوں جوں اپنے پیٹرن کی ڈاؤن ٹرینڈ لائن کو ٹچ کرتا رہا ہے اسی برے طریقے سے وہاں سے ریجکٹ ہوتا رہا ہے ۔ آنے والے ہفتے میں اس پیئر کا ٹرینڈ بھی ڈاؤن ہے ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس پیئر نے ایک اور چارٹ پیٹرن جسکو ہم فلیگ پیٹرن کہتے ہیں بنا لیا ہے اس لئے اس کے بریک آؤٹ ہونے پر مزید اس پیئر پر Sellersکا کنٹرول ہو گا اور Buyersاپنی حیثیت کھو دیں گے۔ اس لئے اس پیئر پر بھی آپ صرف Sellکی ہی ٹریڈ ڈھونڈیں گے۔

GBJPY flag pattern - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز 26مارچ تا 30 مارچ 2018

GOLDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

سونا ایک ایسی دھات ہے جسکی مانگ دنیا میں ہر وقت ہی رہی ہے اور یہ ڈالر جو دنیا کی مضبوط ترین کرنسی ہے کہ خلاف ریزرو کے طور پر استعمال ہو تاہے ۔ پچھلے کئی ہفتوں سے یہ دھات کی قیمتیں بہت نیچے جارہی تھیں ۔لیکن اس جمعہ ڈالر کے انٹر سٹ ریٹ کے بارے میں فیڈرل ریزرو امریکہ نے اس کے انٹرسٹ ریٹ کو نہیں بڑھایا جسکی وجہ سے ڈالر کے مقابلے میں سونا کی ویلیو زیادہ ہو گئی اور مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ بڑھ گئے اور سو نا کی فاریکس مارکیٹ نے اپنی بہت ہی اہم ریزسسٹنس 1321کو اوپر کی جانب بریک کیا اورپھر رکنے کا نام نہیں لیا اور اپنی دوسری اہم ریز سسٹنس 1337کو بھی توڑ دیا۔ اور اب یہ اپنی تیسری اہم ریز سسٹنس 1354-1361کی طرف گامزن ہے ۔ اس اگلے ہفتے کے لئے آپ سے گذارش ہے کہ اس پیئر پر صرف Buyکی انٹریز ہی ڈھونڈیں اور Sellسے گریز کریں۔

GOLD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینا لائسز 26مارچ تا 30 مارچ 2018

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ اس رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے سپنے دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ سے بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔
اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں
شکریہ
learntotradeinrudu.com

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں