weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov 91

ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018

السلام علیکم دوستو! اُمید ہے آپ سب ٹھیک ہونگے۔

ہمارے اینالائسز سے استفادہ حاصل کر رہے ہونگے۔ اس ہفتے کے فاریکس چارٹ کے تجزیے کے ساتھ حاضر ہوں۔

USDCHFفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پئیر اپنی بہت ہی اہم رزسٹنس 0.9976 کو کراس کر نے کے بعد اپنے دوسری رزسٹنس زون 1.0055کے لیول تک گیا ہے۔لیکن دوسرے لیول کو کراس کر نے میں ناکام رہا ہے ۔ اس لئے یہ واپس اپنے 0.9976کے نیچے 27اکتوبر کو واپس آکر کلوز ہو گئی ہے ۔ جو کہ اس بات کا عندیہ ہے اب مزید بائیرز میں طا قت نہ رہی ہے اور سیلرز مارکیٹ میں ایکٹو ہورہے ہیں ۔ اس پیئر میں اب ہم شارٹ انٹریز ہی ڈھونڈیں گے ۔ 0.9854شارٹ ٹرم سپورٹ تک اگر مارکیٹ 1.0055کے لیول کو کراس کر نے بعد اوپر کلوز ہو جاتی ہے تو پھر ہم صرف لانگ انٹریز ہی ڈھونڈیں گے۔

USDCHF 1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018
 USDCHF weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

USDCADفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ کرنسی پیئر اپنے نائس ڈاؤن ٹرینڈ کے چینل میں کافی عرصہ سے حرکت کر رہی ہے جیسا کہ مندرجہ ذیل تصویر میں ہائی لائٹ کیا گیا ہے ۔ اب مورخہ 27اکتوبر کو اس کرنسی پیئر نے دوبارہ اپنی سابقہ ٹرینڈ لائن اور افقی رزسٹنس (کمبورزسٹنس) پر ایک بہترین پن بار بنائی ہے جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ مارکیٹ پھر اپنے اس مقام سے واپس نیچے کے جانب حرکت کر ے گی جیسا کہ پہلے بھی دو بار انہی مقام سے مارکیٹ نیچے کی جانب حرکت کر چکی ہے ۔ 1.3117سے مارکیٹ کی پہلی موومنٹ اپنی بہت ہی اہم سپورت 1.2923تک حرکت کر ے گی ۔

USDCAD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018

USDCAD weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

  NZDUSDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ فاریکس کرنسی پیئر بھی بہت عرصے سے نیچے کی جانب ڈاؤن آرہا ہے ۔مارکیٹ اپنی بہت ہی اہم سپورٹ 0.6430سے واپس ٹرینڈ لائن کو ٹکرائی ہے۔ اور اسی ڈاؤ ن ٹرینڈ چینل میں اوپر نیچے کی جانب موو کر رہی ہے ۔ لیکن اس بار زیادہ چانس ہے کے یہ ٹرینڈ لائن کو بریک کر کے اپنا ٹرینڈ تبدیل کر دے گی اس کی وجہ یہ ہے مورخہ 26 اکتوبر کو مارکیٹ نے بہت ہی زبردست قسم کا نیچے کی جانب موو کرنے کے بعد واپس پن بار کی شکل بنائی ہے جو اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ سیلرز کا زور ٹوٹ گیا ہے ۔ اور بائیرز ایکٹو ہو گئے ہیں اور بہت ہی ٹرینڈ تبدیل کر نے والا پیٹرن فیکی سیٹ اپ بنایا ہے ۔ اس لئے پیئر کو نظر میں رکھیں جب یہ ٹرینڈ لائن کو بریک کر کے اوپر کلوز ہو تا ہے تو 0.6676تک ہم لانگ انٹری لے سکتے ہیں۔

NZDUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018
NZDUSD weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

GBPUSDفاریکس کرنسی پیئر

اس کرنسی پیئر پر بہترین قسم کا ہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن بنا ہو  ا ہے ۔ اس پیئر پر ہم نے پچھلے ہفتے بہترین پرافٹ کمایا ہے اور Sellکی انٹریز لیں اب جمعہ والے دن اس پیئر نے اپنی پہلی سپورٹ 1.2803پر ٹھہراؤ کیا ہے اور پن بار کی شکل بنائی ہے جو کہ اپنی شارٹ ٹرم رزسٹنس 1.2935تک جانے کا اشارہ ہے ۔ میرا مشورہ تویہی ہے کہ اس پر Buyکی انٹری نہ لیں اور شارٹ ٹرم رزسٹنس سے سگنل کے بعد Sellکی انٹری لیں ۔اگر انٹری لینی ہی ہے تو پن بار کے لو کے نیچے سٹاپ لاس رکھیں اور 1.2935تک پرافٹ رکھ لیں۔

GBPUSD 1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018

GBPUSD weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

GBPJPYفاریکس کموڈٹی پیئر

اس کر نسی پیئر کے بار ے میں ہم نے اپنے 26اکتوبر کے اینا لائسز میں بتا یا تھا کہ بہت ہی اہم مقام پر اس پیئر نے ان سائیڈ بار بنائی ہو ئی اور اس پیئر نے ہماری سو چ کے مطابق ہی اسی ڈائریکشن میں موو کیا ہے ۔ اور 142.90کی سپورٹ تک یہ پیئر نے موو منٹ کی ہے ۔ یہ پیئر اس ہفتے میں اپنی شارٹ ٹرم رزسٹنس 145.06 تک موومنٹ کر سکتا ہے اور وہاں سے واپس شارٹ انٹریز لیں گے ۔ اس لئے اس پیئر کو ضرور اپنی واچ لسٹ میں رکھیں۔

GBPJPY 1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018

GBPJPY weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

EURNZDفاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

اس کرنسی پیئر نے بھی کافی عرصہ سے چلی آنے والے ٹرینڈ کو ٹرینڈ لائن توڑ کے تبدیل کر دیا ہے ۔مارکیٹ اس 1.7465کے مقام پر ہے یہاں سے ٹرینڈ لائن تک تھوڑا بہت اوپر گئی ہے اور واپس Sellکا سگنل بنایا ہے اور وہ بھی زبردست قسم کا شوٹنگ سٹار اس پیئر میں  ہم نے Sellکی انٹریز ہی 1.7238تک لینی ہیں۔

EURNZD 1 - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018

EURNZD weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

 AUDUSDاریکس کرنسی پیئر کا تجزیہ

یہ فاریکس کرنسی پیئر بھی بہت عرصے سے نیچے کی جانب ڈاؤن آرہا ہے ۔مارکیٹ اپنی بہت ہی اہم سپورٹ 0.7031تک واپس آنے کے بعداوپر کی جانب موو کر رہی ہے  اور 26تاریخ کو اس پیئر نے زبردست قسم کی پن بار بنائی ہوئی جو کہ اپنی بہت ہی اہم سپورٹ پر بنی ہے۔ اس لئے اس بار زیادہ چانس ہے کے یہ ٹرینڈ لائن کو بریک کر کے اپنا ٹرینڈ تبدیل کر دے گی ۔اس لئے پیئر کو نظر میں رکھیں جب یہ ٹرینڈ لائن کو بریک کر کے اوپر کلوز ہو تا ہے تو 0.7362تک ہم لانگ انٹری لے سکتے ہیں۔

AUDUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018
AUDUSD weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

XAUUSDفاریکس کموڈٹی پیئر کا تجزیہ

سونا جو کہ ایک کموڈٹی پیئر ہے نے مورخہ 26 اکتوبر کو اپنی بہت ہی اہم رزسٹنس 1237پر بہترین اور زبردست کوالٹی کا فیکی سیٹ اپ بنایا ہے ۔اور لاسٹ کینڈل اعلی پن بار بھی ہے ۔اس لئے یہ پیئر اپنی سپورٹ زون 1216تا 1206تک موومنٹ کر سکتا ہے ۔ اور اگر مارکیٹ اس فیکی سیٹ اپ کے ہائی کو کراس کر نے کے بعد اوپر کی جانب کلو ز ہو جاتی ہے تو پھر ہم بائی کی انٹریز ہی لیں گے ۔

XAUUSD - ہفت روزہ فاریکس ٹریڈنگ اینالائسز مورخہ 29اکتوبر 2018 تا 02 نومبر 2018
XAUUSD/GOLD  weekly forex trading analysis from 29 Oct to 02 Nov

آخر میں آپ دوستوں سے گذارش ہے کہ فاریکس ٹریڈ نگ ایک رسکی بزنس ہے ۔ اپنے اکاؤنٹ کے حساب سے اوراپنی منی منیجمنٹ کے حساب سے ہمیشہ ٹریڈ کریں ۔ لالچ اور راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھنا بند کریں اور اس کو ایک بہترین کاروبار کی طرح کریں ۔تو ہی آپ اس بزنس میں کامیاب ہوں گے۔ یہ تمام تجزیات Learntotradeinurduکی ٹیم کی کاوش سے آنے والے ہفتے کے لئے پیشین گوئی ہے اور ہماری اپنے فاریکس کے پلان کے حساب سے ہے تاکہ آپ کے علم میں اضافہ ہوسکے اور آپ سیکھ سکیں ۔ کسی بھی وجہ سے فاریکس میں آپ کے ہونے والے کسی بھی نقصان کے ہم ذمہ دار نہ ہونگے اس لئے احتیاط سے کا م لیں ۔

اگر آپ کو ہمارے تجزیہ پسند آرہے ہیں اور آپ اس سے پرافٹ بھی کماتے ہیں تو اپنے دوستوں کے ساتھ ضرور شئیر کریں

شکریہ

learntotradeinrudu.com

اس پوسٹ پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں